اسرائیل نے لبنان میں محدود زمینی کارروائی بارے پیشگی مطلع کر دیا ہے: امریکہ

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے امریکہ کو لبنان میں محدود زمینی کارروائی کے بارے میں پیشگی مطلع کردیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملرنے کہا کہ اسرائیلی کے حق دفاع کی حمایت کرتے ہیں، اسرائیل حزب اللہ کے کئی بنیادی ڈھانچے کو تباہ کررہا ہے۔

دوسری جانب ایک امریکی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر رائٹرز کو بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں کی پوزیشن سے پتہ چلتا ہے کہ زمینی حملوں میں شدت آسکتی ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں