جی سیون ممالک نے مشرق وسطیٰ میں بگڑتی صورتحال کو امن کیلئے بڑا خطرہ قرار دیدیا

واشنگٹن: (دنیا نیوز) جی سیون ممالک نے اسرائیل پر ایرانی حملے پر اظہار تشویش کیا ہے۔

جی سیون ممالک نے مشرق وسطیٰ میں بگڑتی ہوئی صورتحال کو خطے میں قیام امن کی راہ میں بڑا خطرہ قراردیا ہے۔

جی سیون ممالک کے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایران کے حملے کے جواب میں اسرائیلی کارروائی سے خطے میں مزید کشیدگی کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں