مولانا مودودی کے دیرینہ ساتھی چودھری اسلم سلیمی انتقال کر گئے

لاہور: (دنیا نیوز) مولانا ابوالاعلیٰ مودودی کے دیرینہ ساتھی چودھری اسلم سلیمی انتقال کر گئے۔

چودھری اسلم سلیمی کچھ عرصے سے علیل اور ڈاکٹرز ہسپتال میں زیر علاج تھے، وہ منصورہ میں رہائش پذیر تھے، مرحوم کی عمر 92 سال تھی۔

چودھری اسلم سلیمی جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور طویل عرصہ نائب امیر رہے، انہوں نے کئی دفعہ قائم مقام امیر جماعت اسلامی پاکستان کی ذمہ داری بھی ادا کی۔

مرحوم کی نماز جنازہ آج دوپہر دو بجے نماز جمعہ کے فوری بعد منصورہ میں ادا کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں