پی ٹی آئی ہٹ دھرمی سے باز نہ آئی تو پختونخوا میں ایمرجنسی لگ سکتی ہے: اختیار ولی
پشاور:(دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و ترجمان اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ہٹ دھرمی سے باز نہ آئی تو پختونخوا میں ایمرجنسی لگ سکتی ہے۔
پشاور میں اپنے ایک بیان میں اختیارولی خان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ اگرسرکاری وسائل کے ساتھ وفاق پرچڑھائی کریں گے تو منہ توڑجواب کیلئے تیار رہیں، پی ٹی آئی تسلی رکھے احتجاجی ریلیوں اور جلسوں سے قیدی کو نہیں چھڑا سکتے۔
انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کا کردار ایک وزیراعلیٰ سے ایک منشی میں تبدیل ہو چکا ہے، پی ٹی آئی اس وقت مکمل طور پر ٹی ٹی پی میں تبدیل ہو چکی ہے، ریاست کی رِٹ قائم ہے، بلوائیوں کو بلوائیوں کی طرح ڈیل کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر پی ٹی آئی نے کے پی میں گورنر راج لگانے کی ٹھان لی ہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں، اگر پی ٹی آئی ہٹ دھرمی سے باز نہ آئی تو پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ ہو سکتا ہے۔