علی امین گنڈاپور کی بازیابی کیلئے پی ٹی آئی وکلاء کا پشاور ہائیکورٹ سے رجوع
پشاور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی وکلاء ونگ نے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔
وزیراعلیٰ کے وکیل عالم خان ادینزئی ایڈووکیٹ نے بتایا کہ وزیراعلیٰ کی بازیابی کے لئے درخواست تیار کر لی ہے، ہائی کورٹ عملہ آ جائے تو درخواست دائر کریں گے۔
ایڈووکیٹ جنرل شاہ فیصل اتمانخیل نے کہا کہ رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ سے رابطہ ہوا ہے، چیف جسٹس سے آج درخواست پر سماعت کی استدعا کی ہے، امید ہے چیف جسٹس آج خصوصی بنچ تشکیل دیں گے۔
عالم خان ادینزئی ایڈووکیٹ نے کہا کہ علی امین گنڈاپور صوبے کا وزیراعلیٰ ہے، صوبے کے چیف ایگزیکٹو کی گرفتاری سے وفاق کیا پیغام دینا چاہتی ہے۔