اسرائیلی صدر نے فرانس کا اسلحہ کی فراہمی روکنے کا بیان مایوس کن قرار دیدیا

تل ابیب: (ویب ڈیسک) اسرائیلی صدر نے فرانس کا اسلحہ کی فراہمی روکنے کا بیان مایوس کن قرار دیدیا۔

اسرائیل کے صدر اضحاک ہرزوگ نے فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کے اس مطالبے پر سخت مایوسی ظاہر کی ہے جب اس نے اسرائیل کی طرف سے اردگرد پھیلائی گئی جنگ اور ہزاروں شہریوں کی ہلاکتوں کے بعد تجویز کیا ہے کہ عالمی برادری اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی روک دے۔

اسرائیلی صدر ہرزوگ نے کہا ہے کہ مجھے صدر میکرون کے ان ریمارکس پر بہت سخت مایوسی ہوئی ہے، میں توقع کرتا ہوں کہ آزاد دنیا کے رہنما ہمارے مسئلے کو کئی حوالوں سے سمجھ سکتے ہیں، ہم تو آزاد دنیا ہی کے مستقبل کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

واضح رہے فرانس کے صدر نے کہا تھا میں سمجھتا ہوں کہ آج وہ وقت ہے کہ ہم اس تنازع کو ترجیحی بنیادوں پر سیاسی حل کی طرف لے جائیں، اس کے لئے ہمیں چاہئے ہوگا کہ ہم غزہ میں جاری جنگ کو روکنے کی خاطر اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی بند کر دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں