پی ٹی آئی والے گنڈا پور کے اغوا کی آڑ میں اداروں کو بدنام کرنا چاہتے تھے: رانا ثنا

اسلام آباد :(دنیا نیوز) مشیر وزیراعظم اور مرکزی رہنما مسلم لیگ ن رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کے اغوا کے ڈرامے کی آڑ میں دنیا میں اداروں کوبدنام کرنا چاہتے تھے۔

دنیا نیوزکےپروگرام’’ٹونائٹ ود ثمرعباس‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پورنےڈرامہ کیا ہے، یہ اس ڈرامے سے شنگھائی کانفرنس پراثراندازہونا چاہتے تھے، اسمبلی اجلاس لیٹ ہونےکی وجہ، یہ آپس میں مشاورت کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختوا کا کہنا ہے کہ بارہ اضلاع کراس کرکےآیا ہوں، علی امین گنڈا پوربتائیں کونسےبارہ اضلاع کراس کرکےآئےہیں،مارگلا ہل کی دوسری طرف سےایک گھنٹےمیں بندہ خیبرپختونخوا پہنچ جاتا ہے، علی امین گنڈا پورجھوٹ بول رہا ہے۔

رانا ثنا کا کہنا تھا کہ یہ چونگی نمبر26سےکل نکلا تھا، اسےاسی وقت پکڑلینا چاہیےتھا، اسےاپنی نگرانی میں خیبرپختونخوا ہاؤس رکھنا چاہیےتھا، میری تو رائے تھی اسےاٹک سے آگےنہیں آنےدینا چاہیےتھا۔

مشیر وزیراعظم نے کہا کہ علی امین گنڈا پورکے ڈی چوک پہنچنےک و ناکامی نہیں کہوں گا، انہوں نے خطرناک ڈرامہ شروع کیا تھا، یہ دنیا کوکہہ رہے تھے کہ وزیر اعلیٰ لاپتہ ہوگیا ہے، سوشل میڈیا پراسد قیصرجیسےسنجیدہ لوگ بھی پروپیگنڈا کررہےتھے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ دنیا میں پاکستان کےامیج کوخراب کررہےتھے، ملک میں معاشی استحکام آنےسےملک کا فائدہ ہوگا، لوگوں کوسمجھنا چاہیے،یہ ملک میں افراتفری،فساد چاہتےہیں۔

رانا ثنا کا مزید کہنا تھا کہ راولپنڈی،اسلام آباد کے لوگوں کو تین دن مشکل کا سامنا کرنا پڑا، ہمیں اس حوالےسےتحفظات ہیں، ان کےاتنے زیادہ لوگ نہیں تھے، کیا ضرورت تھی پورے شہر کو بند کرنےکی، انہوں نے فتنہ آپریشن لانچ کیا تھا، کل لاہور سے ان کو زیرورسپانس ملا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں