پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ آج کھیلا جائے گا
ملتان: (دنیا نیوز) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ آج سے ملتان میں کھیلا جائے گا،
ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کی گئی، دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ٹرافی کے ساتھ فوٹو شوٹ کرایا، انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا، شان مسعود کپتان مقرر، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان ٹیم میں شامل کئے گئے۔
سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، عامر جمال اور ابرار احمد بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے، کپتان شان مسعود نے کہا انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچ جیتنے کی کوشش کریں گے، عامر جمال کے آنے سے ٹیم مضبوط ہوئی ہے۔
کپتان انگلینڈ ٹیم اولی پوپ نے کہا کہ کوشش ہوگی پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز جیتیں، کنڈیشنز کے مطابق بولرز کو کھلائیں گے۔