اسرائیل کے کسی بھی ممکنہ حملے کا جواب دینے کیلئے تیار ہیں: پاسداران انقلاب

تہران: (ویب ڈیسک) پاسداران انقلاب نے کہا کہ اسرائیل کے کسی بھی ممکنہ حملے کا جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔

اسرائیل گزشتہ ہفتے کے ایرانی میزائل حملوں کے جواب کی تیاری کر رہا ہے تو دوسری طرف پاسداران انقلاب کے ایک ذرائع نے تصدیق کی کہ تہران کسی بھی ممکنہ حملے کا جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب کے ذرائع نے کہا ہے کہ ہمارے پاس اسرائیل کے اندر ایسے اہداف ہیں جنہیں کسی بھی حملے کی صورت میں نشانہ بنایا جا سکتا ہے، ایران نے بندر عباس اور بوشھر سے بحری جہازوں کو نکالنے کی تردید کی۔

واضح رہے کہ یہ بات اس وقت سامنے آئی ہے جب اسرائیلی ذرائع نے اتوار کے اوائل میں کہا تھا کہ ٹارگٹ کردہ اشیاء میں ایران کے اندر اہم اقتصادی نظام جیسے تیل اور گیس کی سہولیات شامل ہوسکتی ہیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں