چارسدہ: جوڈیشل کمپلیکس کے باہرفائرنگ، ایک شخص جاں بحق

پشاور:(دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص جان کی بازی ہارگیا۔

پولیس کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس کے باہر دو فریقین کے درمیان فائرنگ سے ایک شخص موقع پر دم توڑگیا جبکہ 4 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس نے لاش اور زخمیوں کو چارسدہ ہسپتال پہنچا دیا جبکہ قانونی کارروائی کاآغاز کردیاگیا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں