پشتون تحفظ موومنٹ کےکالعدم ٹی ٹی پی اورافغان طالبان سےرابطےہیں: عطا تارڑ

اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پشتون تحفظ موومنٹ کےکالعدم ٹی ٹی پی اور افغان طالبان سے رابطے ہیں۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا تارڑ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ٹی ایم نےپاکستان کےجھنڈے کونذرآتش کیا، پی ٹی ایم کوبیرون ملک سےفنڈنگ کی جارہی تھی،پی ٹی ایم والوں نےبیرون ملک پاکستانی سفارت خانوں پرحملےکیے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی ایم کےحملوں میں افغان باشندے بھی ملوث پائےگئے، یہ سبق تحریک انصاف کےلیے بھی ہے، تحریک انصاف والےکہتے ہیں، بانی پی ٹی آئی نہیں توپاکستان نہیں، علی امین گنڈا پورکہتا ہےبارہ اضلاع سےہو کر خیبرپختونخوا پہنچا۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پشتون تحفظ موومنٹ کےکالعدم ٹی ٹی پی اور افغان طالبان سے رابطے ہیں، تمام شواہد سامنے آنے کے بعد پی ٹی ایم پرپابندی لگائی گئی۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ کسی کوبھی ملک کےخلاف سازش کی اجازت نہیں دی جاسکتی، ملکی معیشت مستحکم ہورہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں