سرکاری گاڑیاں، جوتے چھوڑ کر بھاگنے والے اب اسلام آباد پر چڑھائی کا سوچ بھی نہیں سکتے: اختیار ولی
اسلام آباد: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ سرکاری گاڑیاں اور جوتے چھوڑ کر بھاگنے والے اب اسلام آباد پر چڑھائی کا سوچ بھی نہیں سکتے۔
اپنے بیان میں اختیارولی خان کا کہنا تھا کہ گنڈاپور کی تقریر کو اب پی ٹی آئی خود بھی ہضم نہیں کر پائی باقی پاکستان خاک مانے گا۔
انہوں نے کہا کہ جھوٹ ایسے ہی ایک دن بے نقاب ہو جاتے ہیں جیسے گنڈاپور اور نیازی کے ہو رہے ہیں، گنڈاپور صاحب! بس کریں فلم ختم ہو گئی ہے، اب ڈینگی کی فکر کریں۔