خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن نہ کرانے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن منعقد نہ کرانے کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر ہو گئی۔

درخواست پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کی جانب سے پشاور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی ہے۔

درخواست پر سماعت کل پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد کرینگے، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں تاریخ دے کر بار بار سینیٹ الیکشن ملتوی کیا گیا ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں