بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں وکلاء کی ملاقات نہ کرانے پر توہینِ عدالت کی درخواست دائر

اسلام آباد: (دنیا نیوز) بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں وکلاء کی ملاقات نہ کرانے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی، توہینِ عدالت کی درخواست میں سیکرٹری داخلہ اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی وکلاء سے ہفتے میں دو دن ملاقات کا آرڈر کیا، طے کردہ ایس او پیز کے مطابق جیل حکام کو آج ملاقات کرنے والے وکلاء کی فہرست بھیجی۔

جیل حکام نے آگاہ کیا کہ وکلاء کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی جائے گی، فریقین کا کنڈکٹ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہے، توہینِ عدالت کی کارروائی کی جائے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت بانی پی ٹی آئی سے وکلاء کی ملاقات کرانے کا حکم بھی جاری کرے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں