تحریک انصاف کا احتجاجی حکمت عملی تبدیل کرنے کا فیصلہ

پشاور:(دنیا نیوز) اسلام آباد،لاہور اور راولپنڈی کے جلسوں میں مشکلات کے بعد پی ٹی آئی کا احتجاجی حکمت عملی تبدیل کرنے کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اب اسلام آباد اور بڑے شہروں کا رخ کرنے کی بجائےضلعی سطح پراحتجاج کرے گی، پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء اسد قیصر نے نئی حکمت عملی کی تصدیق کردی۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ اضلاع کی سطح پر احتجاج کا پلان بنا رہے ہیں، جلد پارٹی ترجمان پالیسی کا اعلان کریں گے ، آباد اورلاہورجلسوں پر بے تحاشا اخراجات اور مشکلات سے بیشتر وزراء ناراض تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ متعدد ایم پی ایز کی جانب سے بھی تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں