اسرائیل نے وسطی بیروت کو بھی بمباری کا ہدف بنالیا، 22 شہری شہید
بیروت: (ویب ڈیسک ) اسرائیل نے لبنانی دارالحکومت بیروت میں اپنی بمباری کا دائرہ بڑھاتے ہوئے جنوبی بیروت کے ساتھ وسطی بیروت کو بھی بغیر کسی رکاوٹ کے ہدف بنا لیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق وسطی بیروت میں بھیں اسرائیلی بمباری سے کم از کم 22 لبنانی جاں بحق اور 117 زخمی ہو گئے ہیں۔
لبنانی وزارت صحت نے لاشوں اور زخمیوں کی گنتی کا کام باقاعدہ انجام دینا شروع کر لیا ہےاور وسطی بیروت پر اسرائیلی بمباری سے ہونے والی اموات کی تصدیق کر کے اطلاع بھی دی ہے۔
لبنانی سرکاری میڈیا کے مطابق جمعرات کو اسرائیل نے بمباری کرتے ہوئے لبنان کے دارالحکومت کے مرکزی علاقے کو نشانہ بنایا، اسرائیل کی جانب سے گزشتہ ماہ سے اپنی بمباری مہم میں اضافے کے بعد بیروت پر یہ تیسرا فضائی حملہ تھا۔
اسرائیل نے دو ہفتوں سے زیادہ عرصے سے جنوبی بیروت کے مضافاتی علاقوں پر بارکئی بار بمباری کر کے تباہی کی ہے تاہم اسے لبنانی ایئر فورس سے ابھی تک جوابی کارروائی کا کوئی خطرہ نہیں رہا ہے۔
اس لیے پہلے مرحلے پر اس نے حزب اللہ کی مزاحمتی قوت کو تباہ کرنے کے لیے جنوبی بیروت اور مضافات کو اکیلے میں نشانہ بنایا اور اب اسرائیلی فوج کی بمباری مرکزی بیروت کے وسط تک ہونے لگی ہے ۔
عرب میڈیا کا بتانا ہے کہ گزشتہ روز راس النباء النویری کے رہائشی علاقے اسرائیلی بمباری کا نشانہ تھے، جہاں اسرائیلی فوج ایمبولینسوں کو بھی نشانہ بناتی رہی تاکہ زخمیوں کے ہسپتالوں میں پہنچنے کی صورت بھی باقی نہ رہے۔
ادھر اسرائیلی فوج کی جنوبی سے وسطی بیروت کی آبادیوں پر بمباری کے پہنچ جانے کے بعد لبنان کی سرکار نے بیروت ایئر پورٹ کی سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ، بیروت کا بین الاقوامی ہوائی اڈا بیروت میں واحد شہری اور بین الاقوامی ایئر پورٹ ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لبنان میں اسرائیل کی جانب سے حزب اللہ کے لئے ہتھیاروں کی موجودگی کے بہانے بیروت ایئرپورٹ کو نشانہ بنانے کے امکان پر تشویش پائی جاتی ہے، ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ لبنانی فوج اس لائن میں داخل ہوگئی ہے۔