پی ٹی آئی رہنماء سلمان اکرم راجہ کی2 مقدمات میں عبوری ضمانت
راولپنڈی:(دنیا نیوز) پی ٹی آئی رہنماء سلمان اکرم راجہ نے2مقدمات میں عبوری ضمانت حاصل کرلی۔
ذرائع کے مطابق عبوری ضمانت انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت تھانہ صدر حسن ابدال میں درج مقدمات میں حاصل کی گئی، مقدمات 5اکتوبر کو پی ٹی ائی کے اسلام اباد احتجاج پر درج کئے گئے تھے۔
عدالت نے بیرسٹر سلمان اکرم راجہ کو ایک لاکھ روپے کے ضمانت مچلکے داخل کرانے کی ہدایت کی ہے جبکہ تفتیشی افیسر کو 26اکتوبر کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔
ملزم کو گرفتار کرنے سے روک دیا گیا، ضمانت کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔