اسرائیل کا حزب اللہ کی ایلیٹ رضوان فورس کے میزائل یونٹ کے کمانڈر کو ہلاک کرنے کا دعویٰ
بیروت: (ویب ڈیسک) اسرائیل نے حزب اللہ کی ایلیٹ رضوان فورس کے میزائل یونٹ کے کمانڈر کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
اسرائیلی فوج نے تازہ ترین کارروائیوں کے حوالے سے اعلان کیا کہ حزب اللہ کی ایلیٹ رضوان فورسز کے اندر ٹینک شکن میزائل یونٹ کا کمانڈر اسرائیلی فضائی حملے میں مارا گیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ نشانہ بنائے گئے لیڈر غریب الشجاع نے راموت نفتالی علاقے کی طرف ٹینک شکن میزائل داغنے کی نگرانی کی۔
میڈیا کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق فوج کے 91 ویں ڈویژن کے دستوں کے ساتھ مل کر میس الجبل کے علاقے میں ایک فضائی حملے میں الشجاع کو نشانہ بنایا گیا۔
یہ بیان اسرائیلی حملوں کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا ہے جن میں جمعرات کی شام لبنان کے دارالحکومت کے وسط میں واقع النویری اور البسطہ کے علاقوں میں دو رہائشی محلوں کو نشانہ بنایا اور انہیں تباہ کر دیا گیا تھا۔