امریکی شہری نے گھر میں ہی ماؤنٹ ایورسٹ سر کر لی
لاس ویگاس: (ویب ڈیسک) امریکی شخص نے اپنے گھر کے اندر ہی سیڑھیوں سے چڑھ اور اتر کر ماؤنٹ ایورسٹ کے برابر فاصلہ 23 گھنٹے میں طے کر کے ریکارڈ قائم کر دیا۔
امریکا کے شہر لاس ویگاس سے تعلق رکھنے والے شان گریسلے نامی شہری کا یہ کارنامہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں درج کر لیا گیا ہے، شان گریلسے کو 29 ہزار 31 فٹ اور 5.5 انچز کا فاصلہ طے کرنا پڑا۔
اپنے اس کارنامے کی گریلسے نے لائیو سٹریمنگ کی جو 22 گھنٹے، 57 منٹ اور 2 سیکنڈ جاری رہی۔
شان گریسلے یہ ریکارڈ قائم کرنے پر بہت خوش ہے، ان کا کہنا ہے کہ پہلے کسی نے یہ نہیں کیا تھا اس لئے میں نے سوچا کیوں نہ تجربہ کیا جائے۔
انہوں نے بتایا کہ وہ لوگوں کو خودکشی سے بچانے کے مقصد کیلئے پیسہ اکٹھا کرنا چاہتے تھے لہٰذا انہوں نے دو مقاصد کو یکجا کر دیا، کووڈ-19 کے اختتام پر انہیں بہت سے ذہنی مسائل کا سامنا تھا جس کی وجہ سے اس چیریٹی ان کے دل کے بہت قریب ہے۔