بلاول بھٹو کا نوازشریف سے رابطہ آئینی ترامیم پر پیش رفت بارے تبادلہ خیال
اسلام آباد :( دنیا نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
بلاول بھٹو اورنوازشریف کے درمیان ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پرگفتگو ہوئی، بلاول بھٹو زرداری نے نواز شریف کو جمعیت علمائے اسلام سے آئینی ترمیم پرپیشرفت سے آگاہ کیا۔
ٹیلیفونک رابطے میں 26 ویں آئینی ترمیم پرسیاسی جماعتوں کےاتفاق رائے پر بھی گفتگو کی گئی۔