27 فلسطینی میڈیکل کے طلبہ پاکستان پہنچ گئے، پرتپاک استقبال
لاہور: (دنیا نیوز) 27 فلسطینی میڈیکل کے طلبہ کا پہلا گروپ پاکستان پہنچ گیا۔
فلسطینی میڈیکل کے طلبہ تعلیم کے حصول کیلئے پاکستان پہنچے، فلسطینی طلبہ کو لیکر فلائٹ جی ایف 764 لاہور ایئرپورٹ پہنچی، 27 فلسطینی طلبہ قاہرہ سے براستہ بحرین لاہور پہنچے، فلسطینی طلبہ کے لاہور پہنچنے پر پاکستانی طالبعلموں نے ایئرپورٹ پر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
واضح رہے کہ مختلف پروازوں کے ذریعے 165 طلبہ فلسطین سے پاکستان آئیں گے، طلبہ پاکستانی تعلیمی اداروں میں میڈیکل اور ڈینٹل کی تعلیم جاری رکھیں گے۔