واٹس ایپ اپنے صارفین کی سہولت کیلئے دلچسپ فیچر متعارف کرانے لگا

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) واٹس ایپ اپنے صارفین کی سہولت کیلئے ایک دلچسپ اور نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری میں مصروف ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میٹا کے ماتحت انسٹنٹ میسجنگ ایپ واٹس ایپ کا نیا فیچر جو تیاری کے مراحل میں ہے یہ صارفین کو ویب پر واٹس ایپ کی تصاویر سرچ کرنے کے قابل بنائے گا۔

واٹس ایپ تصاویر کی ویپ سرچ کا یہ نیا فیچر صارفین کو کسی دوسرے صارف کی جانب سے موصول ہونے والی مخصوص تصویر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کی اجازت دے گا تاکہ فیک تصاویر کی شناخت کی جا سکے۔

مثال کے طور پر صارفین کو ایک ایسی تصویر موصول ہو سکتی ہے جس میں تبدیلی کی گئی ہو یا سیاق و سباق سے ہٹ کر لی گئی ہو، یہ فیچر ویب پر اسی طرح کی تصاویر یا اصل ورژن کو تلاش کر کے اس کے ماخذ اور صداقت کی تصدیق کرنے میں مدد کرے گا۔

بتایا گیا ہے کہ نیا فیچر فی الحال صرف اینڈرائیڈ 2.24.21.31 اپ ڈیٹ پر واٹس ایپ بیٹا کے صارفین کیلئے دستیاب ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں