پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا سلپ، تعداد 10 سےزائد ہو گئی
کراچی: (دنیا نیوز) پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا سلپ ہو گیا، پی آئی اے کے کینیڈا میں سلپ ہونے والے فضائی میزبانوں کی تعداد 10 سے زائد ہوگئی۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق مذکورہ کیبن کریو ممبر محسن رضا نے ٹورنٹو سے واپس پاکستان پہنچنا تھا، کیبن کریو ممبر نے ٹورنٹو سے کراچی کی پرواز پی کے 784 کے لئے ڈیوٹی پر رپورٹ نہیں کیا۔
پی آئی اے ترجمان نے مزید کہا کہ انتظامیہ نے مذکورہ کریو ممبر کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، قصوروار ثابت ہونے پر ایئر لائن قوانین کے تحت سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی جس میں ملازمت سے برخاستگی بھی شامل ہے۔