احتجاج اور فساد تحریک انصاف کا ٹریک ریکارڈ ہے: مصدق ملک
اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ احتجاج اور فساد تحریک انصاف کا ٹریک ریکارڈ ہے۔
دنیا نیوزکےپروگرام’’آن دی فرنٹ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھا کہ جیل مینوئل کےمطابق بانی پی ٹی آئی کوعلاج کی سہولت ملنی چاہیے ہم اس کے حق میں ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے سابق دور میں چینی صدرکےدورے کےدوران بانی پی ٹی آئی نےدھرنا دیا تھا، دھرنےکی وجہ سےچینی صدرکا دورہ موخر ہوا، دھرنےکےدوران سرکاری املاک کوجلایا گیا۔
وفاقی وزیرپٹرولیم کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف نےآئی ایم ایف معاہدے کے خلاف خط لکھے، احتجاج،فساد تحریک انصاف کا ٹریک ریکارڈ ہے۔