چھ ماہ میں ٹک ٹاک پر پاکستانیوں کی 30 کروڑ سے زائد ویڈیوز حذف
بیجنگ(دنیا نیوز ) صارفین کے محفوظ اور مثبت تجربے کو فروغ دینے کے لیے جاری کوششوں کے سلسلے میں ٹک ٹاک نے رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے لیے کمیونٹی گائیڈ لائنز انفورسمنٹ رپورٹ جاری کردی۔
یہ رپورٹ پاکستان میں کانٹنٹ کو اعتدال پر لانے کے لیے پلیٹ فارم کے فعال نقطہ نظر پر روشنی ڈالتی ہے، سہ ماہی رپورٹ پلیٹ فارم کی کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے پر رپورٹنگ کی مدت کے دوران حذف کے گئے کانٹنٹ اور اکاؤنٹس میں شفافیت کا جائزہ بھی فراہم کرتی ہے۔
اس سہ ماہی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ رپورٹنگ کے حالیہ عرصے میں پاکستان میں ٹک ٹاک سے 30,709,744 سے زیادہ ویڈیوز کو حذف کیا گیا کیونکہ پلیٹ فارم اپنی متنوع کمیونٹی کے تحفظ کی غرض سے اپنے کانٹنٹ میں اعتدال کے نظام کو مضبوط بنا رہا ہے۔
اہم نتائج سے پتا چلتا ہے کہ اِن میں سے 99.5 فیصد ویڈیوز کو صارفین کی جانب سے رپورٹ کرنے سے پہلے ہی حذف کر دیا گیا جبکہ 97 فیصد کو 24 گھنٹوں کے اندر حذف کر دیا گیا، یہ اعداد و شمار ٹک ٹاک کے نقصان دہ کانٹنٹ سےپیش پیش رہنے اور پاکستانی صارفین کے لیے محفوظ پلیٹ فارم کو یقینی بنانے کے عزم کو اجاگر کرتے ہیں۔
ٹک ٹاک پر روزانہ ایک ارب سے زائد افراد کے وزٹ کرنے اور لاکھوں کانٹنٹ پوسٹ کیے جانے کے ساتھ پلیٹ فارم خودکار اعتدال پسندی کی ٹیکنالوجی کو ترجیح دینے اور اس میں اضافہ کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
خیال رہے رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں پلیٹ فارم نے 178,827,465 سے زیادہ ویڈیوز کو حذف کیا، اِن میں سے 144,430,133 کو آٹومیشن کے ذریعے حذف کیا گیا جس سے پلیٹ فارم کی جانب سے ریئل ٹائم میں نقصان دہ کانٹنٹ کو ختم کرنے کے لیے اپنی ڈیٹیکشن ٹیکنالوجی کے جدید استعمال کی نشاندہی ہوتی ہے۔