لاہور : سوشل میڈیا پرمن گھڑت خبرکا معاملہ، 200 سے زائد نامعلوم شرپسندوں کیخلاف مقدمہ درج

لاہور: (دنیانیوز) لاہور کے نجی کالج کی طالبہ کے معاملے پر سوشل میڈیا پر من گھڑت خبروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے لاہور پولیس نے 200سے 250 نامعلوم شرپسندوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

لاہور کے تھانہ ہربنس پورہ میں سب انسپکٹر عثمان اکبر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں 324/353/186291/290/436147/149اور 382کی دفعات شامل کی گئی ہیں ۔

درج ایف آئی آر کے متن کے مطابق لاہور میں نجی کالج کے طلبہ اور شرپسند عناصر نے توڑ پھوڑ کرتے ہوئے 6 سرکاری موٹر سائیکلیں جلا دیں ، شرپسند عناصر نے پٹرول بموں سے پولیس پر حملے کیے ۔

یہ بھی پڑھیں:نجی کالج معاملہ: ہمارے پاس کوئی شکایت کنندہ نہیں، بچوں کو مس گائیڈ کیا جارہا ہے: ڈی آئی جی آپریشنز لاہور

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ شرپسند عناصر نے پٹرول بم پولیس سٹیشن کی پارکنگ میں پھینکے جس کے نتیجے میں چھ ملازمین کی موٹر سائیکلیں جل کرخاکسترہوگئیں، پولیس نے نامزد 24ملزمان کو بھی حراست میں لے لیاہے۔

قبل ازیں نجی کالج کی طالبہ سے منسلک من گھڑت ویڈیو کے واقعے کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں ڈیفنس اے میں درج کیا گیا تھا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں