ایشین اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ، کانسی کا تمغہ پاکستانی ایتھلیٹ کے نام رہا
جکارتہ :(ویب ڈیسک ) پاکستانی ایتھلیٹ ملیحہ علی نے انڈونیشیا میں ہونے والی چھٹی تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔
انڈونیشیا میں 15 سے 18 اکتوبر 2024 تک جاری چھٹی ایشین اوپن (کیورگی) تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے لاہور گیریژن یونیورسٹی کی ملیحہ علی نے 73 کلو گرام کیٹیگری میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
پاکستان تائیکوانڈو ٹیم کے لیے یہ ایک اہم کامیابی ہے، اور ملیحہ علی کی محنت اور لگن کو بھرپور سراہا جا رہا ہے۔
چیمپئن شپ میں پہلی پوزیشن ’ شن جیونگ جن ‘ نے حاصل کی جن کا تعلق ری پبلک آف کوریا سے ہے، چاندی کا تمغہ انڈونیشیا کی مہیشوری نادیرا نے جیتا۔