پاکستان اور بھارت کیساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں: امریکا

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان اور بھارت دونوں کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

بھارتی وزیر خارجہ اور پاکستانی رہنماؤں کے درمیان شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر ہونے والی ملاقات پر ردعمل دیتے ہوئے میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے ساتھ ہمارے دوطرفہ تعلقات ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے مابین کسی بھی بات چیت کے دائرہ کار اور کردار کا تعین پاکستان اور بھارت کا آپس کا معاملہ ہے۔ 

یادرہے کہ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے اسلام آباد آئے تھے جہاں وہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے میں شریک ہوئے تھے جبکہ ان کی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے بھی غیر رسمی ملاقات ہوئی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں