پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 800 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک بار پھر زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کے دوران 800 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 86 ہزار پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی کے بادل چھائے رہے جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 335 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 85 ہزار 250 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

امریکی کرنسی
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی بدستور برقرار ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 6 پیسے کمی ہوئی جس کے ساتھ انٹر بینک میں ڈالر 277.61 روپے سے کم ہو کر 277.55 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں