عالمی و مقامی سطح پر سونا مزید مہنگا ہوگیا

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر اضافے سے 2726 ڈالرز کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 429 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 82 ہزار 300 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 42 ہزار 27 روپے کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں