سٹاک مارکیٹ میں تیزی، 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا
لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا مثبت رجحان رہا جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس نئی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 807 پوائنٹس اضافے کیساتھ 86 ہزار 57 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی کے بادل چھائے رہے جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 335 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 85 ہزار 250 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
سٹاک مارکیٹ میں آج 12 ارب 91 کروڑ 19 لاکھ 58 ہزار 961 روپے مالیت کے 24 کروڑ 4 لاکھ 42 ہزار 7 شیئرز کا لین دین ہوا۔