ٹرمپ اپنی مرضی کی فوج چاہتے ہیں جو صرف ان سے وفادار ہو: کملا ہیرس

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا کی ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے کہا کہ ٹرمپ کے سابق چیف آف سٹاف کا بیان ظاہر کرتا ہے کہ ٹرمپ اپنی مرضی کی فوج چاہتے ہیں۔

امریکا کی ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا ہٹلر کو پکارنا خطرناک اور خوفناک بھی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ ایسی فوج چاہتے ہیں جو صرف ان سے وفادار ہو، ڈونلڈ ٹرمپ مسلسل عدم استحکام کا باعث بن رہے ہیں۔

کملا ہیرس نے مزید کہا کہ ٹرمپ کے نزدیک ہر وہ شخص ان کا دشمن ہے جو ان کی مخالفت کرتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں