پیپلزپارٹی کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کیلئے بلاول بھٹو اور فاروق نائیک کے نام تجویز

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی نے جوڈیشل کمیشن کیلئے بلاول بھٹو اور فاروق نائیک کے نام تجویز کردیئے۔

ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل اور وزیر قانون پہلے ہی جوڈیشل کمیشن میں مسلم لیگ ن کی حکومت کی نمائندگی کررہے ہیں، پیپلزپارٹی نے جوڈیشل کمیشن میں برابر کی نمائندگی کے حکومتی وعدے کے پیش نظر دو نام بشمول بلاول بھٹو اور فاروق نائیک تجویز کئے ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ جوڈیشل کمیشن میں برابر کی نمائندگی کے تناسب سے دو پی ٹی آئی، دو پی پی پی اور وزیر قانون و اٹارنی جنرل سمیت دو حکومتی اراکین شامل ہوں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں