پشاور: خواجہ سرا کی نازیبا ویڈیو وائرل، پہلی مرتبہ پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج
پشاور : (دنیانیوز) پشاور میں خواجہ سرا کی نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے معاملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ڈولفن آیان کیس پر خیبر پختون خوا میں پہلی مرتبہ پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، خواجہ سرا کی درخواست پر تھانہ ہشت نگری میں ملزم عمران سمیت 7 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہوا ہے۔
مدعی کی جانب سے ایف آئی آر میں دیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملزمان حجرے لے گئے اور نازیبا ویڈیوبنائی، ملزمان ویڈیو کے ذریعہ بلیک میل کرتے رہے، سوشل میڈیا سے ویڈیو وائرل ہونے کا پتہ چلا ۔ ویڈیو وائرل ہونے سے میری اور خاندان کی ساکھ اور عزت مجروح ہوئی ہے۔
ایس ایس پی آپریشن پشاورکے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہے ہیں، ملزمان کو جلد ہر صورت گرفتار کر لیا جائے گا۔