جاپان ایئرلائنز پرسائبرحملہ، کئی پروازیں تاخیرکا شکار

ٹوکیو: (ویب ڈیسک) جاپان ایئرلائنز نے کہا ہے کہ اُس کو سائبر حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے جس کے باعث اندرون ملک اور بین الاقوامی پروازوں میں تاخیر ہوئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جاپان ایئر نے بتایا کہ سائبر حملہ جمعرات کو مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے سات بجے شروع ہوا اور کمپنی کے اندرونی اور بیرونی نظام کو متاثر کیا۔

رپورٹ میں مزید بتایا کہ کمپنی نے کہا کہ اس نے ایک راؤٹر کو عارضی طور پر بند کر دیا جو سسٹم میں خرابی کا باعث بن رہا تھا اور پروازوں کے ٹکٹوں کی فروخت بھی معطل کر دی گئی تھی۔

ادھر جاپان کی دوسری بڑی ایئرلائنز کمپنی آل نیپون ایئرویز کے ایک ترجمان کا کہنا تھا کہ اُن کی کمپنی نے اپنے سسٹمز پر حملے کے کوئی آثار نہیں دیکھے۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے کے آغاز میں امریکن ایئرلائنز کو بھی ایک گھنٹے کے لئے تمام پروازوں کو عارضی طور پر گراؤنڈ کرنا پڑا جب اس کے نیٹ ورک میں تکنیکی خرابی پیدا ہوئی، اس معمولی خرابی کے باعث کرسمس کے موقع پر ہزاروں افراد کو سفر میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں