پی ٹی آئی کو انتخابی آڈٹ کا چیلنچ دیا، آج بھاگ گئے: ایمل ولی

چارسدہ:(دنیا نیوز)مرکزی صدر اے این پی سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو انتخابی آڈٹ کا چیلنچ دیا لیکن آج وہ بھاگ گئے۔

اے این پی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان کا شمولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ریاست نے باربار میرا راستہ روکا تاکہ پارلیمان نہ پہنچ سکوں، ہمارے دو سینیٹرز پارلیمان کے باقی تمام سینیٹرز پر بھاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف پراپیگنڈا کیا گیا کہ اے این پی ختم ہوگئی، خدائی خدمت گاروں کے ہوتے ہوئے کسی کا باپ اے این پی ختم نہیں کر سکتا، فکرِ قوم کے علمبردار کسی جماعت کو ختم نہیں کیا جاسکتا، گزشتہ گیارہ سالوں سے ہمیں ہرایا جا رہا ہے۔

ایمل ولی کا کہنا تھا کہ میں نے سینیٹ میں پی ٹی آئی کو انتخابی آڈٹ کا چیلنج دیا، پی ٹی آئی نے پہلے چیلنج قبول کیا آج بھاگ گئے، آج ہمارا صوبہ تقریبا اٹھار سو ارب کا مقروض ہے، پی ٹی آئی کی حکومت ختم ہونے پر صوبہ 28 سو ارب کا مقروض ہوگا۔

صدر اے این پی کا مزید کہنا تھا کہ انتخابی حلقے کھول دئیے جائیں ،ہمارا مینڈیٹ چوری ہو چکا ہے، انتخابات کے تین ماہ بعد ہم باجوڑ کی سیٹ جیت چکے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں