مستونگ حملے میں ملوث شرپسند ملکی امن کو سبوتاژ کرنے کے درپے ہیں: ایاز صادق

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ مستونگ حملے میں ملوث شرپسند ملکی امن کو سبوتاژ کرنے کے درپے ہیں۔

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مستونگ میں سکول پر بزدلانہ اور شرمناک حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شرپسند عناصر کا معصوم بچوں کو نشانہ بنانا درندگی کی بدترین مثال ہے۔

 سردار ایاز صادق نے اپنے بیان میں دہشتگردانہ حملے میں بچوں کے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور شہید بچوں کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

سردارایاز صادق کا کہنا تھا کہ غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کا شریک ہوں، معصوم بچوں اور عام شہریوں پر حملہ کرنا غیر انسانی اور شرمناک فعل ہے، شر پسند عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

سپیکر قومی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک میں امن کے قیام کیلئے پر عزم ہیں، بزدل دشمن اور شرپسند عناصر بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر بزدلانہ کارروائیوں پر اتر آئے ہیں، پاکستان کی سکیورٹی فورسز دہشتگردوں اور شر پسند عناصر کا جلد قلع قمع کرنے میں کامیاب ہوں گی، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قوم متحد ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں