روپیہ مسلسل گراوٹ کا شکار، انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ
کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک میں آج روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 5 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 89 پیسے پر بند ہوا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 84 پیسے پر بند ہوا تھا۔