ہم کشمیریوں کیساتھ، فلسطینیوں پر جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں: جنرل ساحر شمشاد
رسالپور: (دنیانیوز) پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان میں گریجویشن پریڈ ہوئی، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور پریڈ کا معائنہ کیا۔
پریڈ میں پاس آؤٹ کیڈٹس نے مہمان خصوصی کو سلامی دی، پاک فضائیہ کے سکواڈ نے فضائی مارچ پاسٹ کیا۔
جنرل ساحر شمشاد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج مادر وطن کے دفاع اور تحفظ کے لئے پرعزم ہیں، پاکستان کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے، افغانستان میں امن و استحکام خطے کے مفاد میں ہے، قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہے۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کا مکمل حامی ہے، کشمیری عوام کی منصفانہ جدوجہد آزادی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔