لاہور: پولیس مقابلے میں 4 ڈاکو ہلاک، ایس ایچ او، کانسٹیبل زخمی
لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے میں چار ڈاکو مارے گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق رات گئے پولیس نے ایک گھر پر چھاپہ مارا، ملزموں سے فائرنگ کے تبادلہ ہوگیا، فائرنگ کے تبادلے میں چار ڈاکو موقع پر مارے گئے۔
پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایس ایچ اور کانسٹیبل بھی زخمی ہوا، کانسٹیبل آصف اور زخمی عورت کو جناح ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے، ملزم سنگین وارداتوں میں ملوث تھے، ہلاک ہونے والے ملزموں کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔