پاکستان جانے یا نہ جانے کا فیصلہ ہمارے ہاتھ میں نہیں: روہت شرما
ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ پاکستان جانے یا نہ جانے کا فیصلہ ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے، دونوں بورڈز یہ فیصلہ کریں گے۔
روہت شرما نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہماری توجہ چیمپئنز ٹرافی پر ہے، اگر بھارتی ٹیم کو پاکستان بھیجا جائے گا تو ہمیں کوئی ایشو نہیں ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو آگاہ کیا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق بی سی سی آئی نے حکومت سے کلیئرنس نہ ملنے پر ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے منع کیا ہے۔
یاد رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پاکستان کے تین وینوز پر اگلے سال 19 فروری سے 9 مارچ تک شیڈول ہے جس میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی۔