چیف آف جنرل سٹاف کی چین کے پی ایل اے کمانڈر سے ملاقات، سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال
اسلام آباد:(دنیا نیوز) چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل محمد اویس دستگیر نے بیجنگ میں پی ایل اے کمانڈر جنرل لی چیاؤمنگ سے ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل محمد اویس دستگیر اورپی ایل اے کمانڈر جنرل لی چیاؤمنگ نے موجودہ عالمی وعلاقائی صورتحال، دوطرفہ عسکری تعاون بڑھانے کے حوالے سے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ چیف آف جنرل سٹاف نے کراچی میں حالیہ دہشت گرد حملے میں چینی باشندوں کے جانی نقصان پر تعزیت کی اورپاکستان میں چینی شہریوں کی سلامتی یقینی بنانے کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔
دوسری جانب چینی عسکری رہنما نے پاک فوج کی کاوشوں اور چینی شہریوں کی حفاظت کیلئے اقدامات کو سراہا۔