ٹیلنٹ کی کمی نہیں، سہولتیں ملنے پر نوجوان ملک کا نام روشن کرسکتے ہیں: محمد آصف
فیصل آباد: (ویب ڈیسک) ورلڈ سنوکر چیمپئن محمد آصف نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، اگر نوجوانوں کی سہولتیں میسر آئیں تو وہ دنیا میں ملک و قوم کا نام روشن کرسکتے ہیں۔
ورلڈ سنوکر چیمپئن محمد آصف نے تیسری مرتبہ ورلڈ سنوکر چیمپئن بننے کے بعد اپنی رہائش گاہ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے لئے یہ بڑے اعزاز کی بات ہے کہ مجھے تین مرتبہ ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ جیت کر پاکستان کیلئے ایک منفرد ریکارڈ بنانے کا موقع ملا۔
محمد آصف نے کہا کہ میں نے اپنی طرف سے بہتر سے بہتر پرفارم کرنے کی کوشش کی اور مجھے قوی امید تھی کہ اللہ تعالیٰ مجھے ضرور کامیابی عطا فرمائے گا، میں نے ہمیشہ اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کی ہے اور آئندہ بھی جب موقع ملے گا تو ملک و قوم کا نام روشن کرنے کی پوری کوشش کروں گا، انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنی محنت کے بل بوتے پر آگے آئیں۔