روپے کی قدر میں اضافہ، انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا

کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک میں آج روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 8 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 85 پیسے پر بند ہوا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 93 پیسے پر بند ہوا تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں