پنجاب میں سموگ کے پیش نظر مزید پابندیاں، 2 اضلاع کی یونیورسٹیاں، کالجز بند
لاہور:(دنیا نیوز) لاہور سمیت پنجاب میں سموگ کے پیش نظر مزیدپابندیاں لگا دی گئی ہیں ڈی جی محکمہ ماحولیات نےلاہور اور ملتان میں یونیورسٹیز اور کالجز بند کر دیں، ڈی جی ماحولیات عمران حامدشیخ نےنوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
ڈی جی ماحولیات کی جانب سے جاری کر دہ نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور اور ملتان میں یونیورسٹیزاورکالجز بند رہیں گے، یونیورسٹیز اور کالجز کو آن لائن کلاسز پر منتقل کر دیا گیا، مری کے علاوہ تمام اضلاع کے سکولز24 نومبر تک بند رہیں گے، لاہور اور ملتان میں تمام تعمیراتی کاموں پر مکمل پابندی ہوگی۔
نوٹیفیکشن کے مطابق قومی سطح کے تعمیراتی کاموں کواجازت ہو گی، ہیوی ٹریفک کی لاہور اور ملتان میں داخلے پر مکمل پابندی ہوگی، اینٹوں کے بھٹے، فرننس انڈسٹری کے کام پر بھی بندش ہوگی،لاہور اورملتان میں ریسٹورینٹس صرف 4 بجے تک کام کریں گے، ریسٹورنٹس کو4 سے8 بجے تک ٹیک اوے کی اجازت ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں، سموگ : لاہور، ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ، آئندہ جمعہ، ہفتہ اوراتوارممکنہ لاک ڈاؤن
لاہور اور ملتان میں ڈاکٹرز،نرسز، پیرامیڈیکل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں، لاہور اور ملتان میں تمام ہسپتالوں کی او پی ڈیز رات 8 بجے تک کام کریں گی، ریسکیو 1122 سموگ متاثرہ مریضوں کی معاونت کرے گا، 8 بجے کے بعد ریسٹورنٹس مکمل بند رہیں گے،تمام فیصلوں کا اطلاق16نومبر سے24 نومبر تک ہوگا۔
دوسری جانب فارمیسز، ڈیپارٹمنٹل سٹورز، ڈیری شاپس، آٹاچکی، تندوروں کو استثنیٰ ہوگا۔