جرمن چانسلر کا روسی صدر سے ٹیفونک رابطہ، یوکرین جنگ پر تبادلہ خیال

برلن: (دنیا نیوز) یوکرین جنگ کے محاذ پر امن کی جانب اہم پیش رفت ہوئی، جرمن چانسلر اولف شولز نے دو سال بعد روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان یوکرین جنگ سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا کہ ماسکو اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہے، ہم نے مذاکرات سے کبھی انکار نہیں کیا، یوکرین رکاوٹ بنا تھا، امن معاہدے کیلئے تنازع کی بنیادی وجوہات کو ختم کیا جائے۔

ولادی میر پیوٹن نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ سکیورٹی تحفظات دور کئے جائیں اور علاقائی حقائق کو بھی تسلیم کیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں