کینیا کے صدر کا بھارت کے اڈانی گروپ کے ساتھ معاہدے فوری ختم کرنے کا اعلان
نیروبی: (ویب ڈیسک) کینیا کے صدر نے بھارت کے اڈانی گروپ کے ساتھ معاہدے فوری ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
کینیا کے صدر ولیم روٹو نے اعلان کیا کہ انہوں نے بھارت کے اڈانی گروپ کے سربراہ گوتم اڈانی پر امریکا میں فرد جرم عائد ہونے کے بعد اڈانی گروپ کو ملک کے مرکزی ہوائی اڈے کا کنٹرول دینے کے کاروباری معاہدے کو منسوخ کرنے کا حکم دیا ہے۔
کینیا کی حکومت نے اڈانی کے ساتھ توانائی کے سودے بھی منسوخ کر دیئے ہیں، جرمن نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو کے مطابق کینیا کے صدر نے گزشتہ روز قوم سے خطاب میں کہا کہ یہ فیصلہ ہماری تحقیقاتی ایجنسیوں اور شراکت دار ممالک کی طرف سے فراہم کردہ نئی معلومات کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے وزارت ٹرانسپورٹ اور وزارت توانائی اور پٹرولیم کی ایجنسیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ جاری خریداری کو فوری طور پر معطل کر دیں۔