68 فیصد پاکستانی سموگ کے باعث طبی مسائل کا شکار
لاہور: (دنیا نیوز) 68 فیصد پاکستانی سموگ کے باعث طبی مسائل کا شکار ہیں۔
یہ بات اپسوس پاکستان کے نئے سروے میں سامنے آئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سموگ سے عوام نے سب سے زیادہ سانس کے امراض میں مبتلا ہونے کا کہا ہے۔
سروے میں 68 فیصد نے کھانسی، 66 فیصد نے فلو، 37 فیصد نے سانس لینے میں مشکلات جبکہ 29 فیصد نے آنکھوں میں جلن کی شکایت کی۔
سموگ سے طبی مسائل کا شکار ہونے والوں کی سب سے زیادہ شرح پنجاب میں 77 فیصد نظر آئی جس میں راولپنڈی، اسلام آباد میں 87 فیصد، لاہور میں 84 فیصد افراد نے سانس کے امراض میں مبتلا ہونے کا بتایا۔
خیبرپختونخوا کے شہر پشاور میں 76 فیصد نے سموگ کے باعث سانس کے امراض میں مبتلا ہونے کی شکایت کی۔