کراچی ایئرپورٹ خودکش حملے کا ایک اور مقدمہ درج

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی ایئرپورٹ خودکش حملے کا ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق مقدمے میں کالعدم بی ایل اے مجید بریگیڈ کے اہم کمانڈروں کو نامزد کیا گیا ہے، نامزد ملزموں میں دھماکے کے ماسٹر مائنڈ بشیر احمد بلوچ عرف بشیر زیب کا نام بھی شامل ہے جبکہ عبدالرحمان عرف رحمان گل کے علاوہ نجی بینک کی حب چوکی کا افسر اور اکاؤنٹ ہولڈر بھی نامزد ہیں۔

مقدمے میں دہشتگردی، ٹیررفنانسنگ، دھماکا خیز مواد، قتل اوردیگر دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ رواں برس اکتوبر کے پہلے ہفتے میں کراچی ایئرپورٹ کے سگنل کے قریب خودکش دھماکے میں 2 چینی شہریوں سمیت 3 افراد ہلاک جبکہ رینجرز اہلکاروں سمیت 17 افراد زخمی ہوئے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں