مغلپورہ میں سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے بہو جاں بحق
لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقے مغلپورہ میں سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے بہو جاں بحق ہوگئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق سمن اباد کی رہائشی انیقہ کی چار سال قبل جنید غلام فرید سے شادی ہوئی تھی، شادی کے بعد لڑائی جھگڑا شروع ہوا اور انیقہ کو تشدد کرنا معمول بن گیا تھا۔
مقتولہ کے والد شیخ شوکت جاوید نے تھانہ میں درخواست دے دی، پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر مردہ خانہ منتقل کرکے واقعہ کی قانونی کارروائی شروع کردی۔